عید کے موقع پر کشمیری شہداء کو یاد رکھا جائے، حریت رہنما سید علی گیلانی

421

سرینگر:بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ عید کے اس مقدس موقع پر کشمیری شہداؤں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے مسلم امہ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سے ہمارے اندر قربانی کا جذبہ پیدا ہونا چاہیے۔ کشمیری شہداء نے اپنا آج دیگر کشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے قربان کیا اور وہ اس با ت کے مستحق ہیں کہ انہیں عید کے پر مسرت موقع پر یا د رکھا جائے۔