مایوس رہنا زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف

501

سڈنی: آسٹریلوی سائنسدانوں ہمہ وقت مایوس رہنا زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ہروقت مایوسی کا شکار رہنے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کا شکار افراد جلد مرجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیو آئی ایم آر برگوفر میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ برسبین کے سائنسدانوں کی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ہمہ وقت مایوسی کی باتیں کرتے اور شکوے شکایت کرتے ہیں انہیں دل کی بیماریوں سمیت دیگر عارضے لاحق ہوتے ہیں۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے مایوس افراد امید پرست اور اوسط سوچ رکھنے والے افراد سے دو سال جلد ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں خوشگوار زندگی کے حامل افراد پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا ان کی عمر زیادہ نہیں ہوتی بکہ اوسط سوچ کے حامل لوگوں کے برابر ہی ہوتی ہے۔