پھلوں کے چھلکوں کو کوڑے دان میں ڈالنے سے پہلے یہ پڑ ھ لیں

406

ہم میں سے بیشتر افراد اکثر پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں کو کچرے دان میں ڈال دیتے ہیں کیونکہ ہم ان کے لا تعداد فوائد سے با خبر ہی نہیں۔لیکن اب پھلوں کے چھلکوں کو بے کار سمجھنا چھو ڑ دیں اور ان کے جو فوائد ہیںسبزیو ں اور پھلوں کے چھلکوں کو سنبھالنے سے ناصرف آپ کا ماحول صاف ہوسکتا ہے بلکہ اس سے گھر خصوصا کچن کے مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں۔ٹماٹر کے چھلکےٹماٹر روزانہ ہر گھر میں کھانا پکا نے میں استعمال ہو تا ہے لیکن یہ با ت تو بہت ہی کم لو گ جانتے ہیں کہ ٹما ٹرکے چھلکے وٹامنز اور نمکیات کی دولت سے مالامال ہوتے ہیں۔ ٹما ٹر کے چھلکوں کا پیسٹ بنا کر اسے چہرے پر لگانے سے سورج کی روشنی سے متاثر ہونے والی جلد ٹھیک ہوجاتی ہے اور رنگت بھی نکھرتی ہے۔لیموں کے چھلکےلیموگر می ہو یا سردی کا موسم لیموں کا استعمال بھی اکثر گھرانو ں میں کثرت سے کیا جا تا ہے۔لیموں کے چھلکے برتنوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں سے آنے والی بدبوکو بھی ختم کرنے کے لیے کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔ لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ بنا کر اسے چہرے پر لگانے سے جلد پر مو جود داغ دھبے نا صرف کم ہو جاتے ہیں بلکہ چہرے کی رنگت بھی نکھرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیموں کے چھلکے کو چائے دانی میں ڈالنے کے بعد اس میں تیز گرم پانی ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں اور پھر اسے صاف پانی سے دھو لیں، ایسا کرنے سے چائے دانی صاف اور اس کی بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔سیب کے چھلکےہم میں سےاکثر لوگ سیب کا چھلکا اتار کر ہی اسے کھاتے ہیں لیکن یہ غذائی اعتبا ر سے با لکل درست نہیں کیو نکہ ڈاکٹرز اور غذائی ما ہرین کااس بارے میں کہنا ہے کہ سیب کے چھلکے میں بے شمار فوائد ہیں۔سیب کے چھلکوں کو کچرے دان میں پھینکنے سے بہتر ہے کہ آپ کھا لیں ورنہ آپ ان چھلکوں کو جمع کرکے اسے سورج کی روشنی میں خشک کرلیں جب یہ سیب کے چھلکے خشک ہوجائیں تو آپ اسے ایک شیشے کی برنی میں رکھ لیں۔اس کے بعد گرم پانی کرکے اس میں خشک سیب کے چھلکے اچھی طرح ابال کر اس میں چند قطرے لیمو کے شامل کرکے اسے چھان لیں، یہ بہترین چائے ذائقے میں بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔آڑو کے چھلکےآڑو کو غذائیت سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے اور اس کے چھلکوں میں ایک ایسی خاصیت ہوتی ہے جس کا جلد پر استعمال کرنا اسے نرم و ملائم اور تروتازہ رکھتا ہے۔آڑو کے چھلکوں پر تھوڑی سے چینی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے اسے چہرے پر مساج کر نے سے جلد کی گرد نکلے گی بلکہ جلد صاف اور چمکداربھی ہوجائے گی۔