فیشل اسٹیم

201

فیشل اسٹیم جلد کے لیے ایک ایسا بہترین ٹوٹکا ہے جس پر عام طور پر کوئی پیسا خرچ نہیں ہوتا اور آپ جب چاہیں سہولت کے ساتھ گھر میں اپنے چہرے کی جلد کو بھاپ کیساتھ کلینز کر سکتے ہیں۔
ہفتے میں ایک دفعہ بھاپ دینے سے آپ کی چہرے کی جلد نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائے گی ۔بھاپ چہرے کے مسام کھول دیتی ہے اور ان مساموں میں پھنسی میل کو خود بخود باہر نکال دیتی ہے اور مساموں کے کُھلنے سے چہرے کی جلد پر بنے بلیک ہیڈ نرم ہو جاتے ہیں اور اُنہیں ختم کرنے میں آسانی ہوتی ہے یعنی بھاپ چہرے کی جلد گہرائی تک صفائی کرتی ہے اور جلد میں چمک بیدار کرتی ہے۔ بھاپ سے چہرے کے مسام جب کُھل کر صاف ہوتے ہیں تو ان مساموں میں پرورش پانے والا بیکٹریا بھی صاف ہو جاتا ہے اور یہ بیکٹریا چہرے پر ایکنی اور کیل مہاسے پیدا کرنے کا سب سے بڑا سبب ہے یعنی بھاپ کیل مہاسوں اور ایکنی وغیرہ کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ بھاپ چہرے کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں انتہائی مددگار چیز ہے کیونکہ یہ جلد میں آئل کی پروڈکشن کو بڑھاتی ہے اور جلد اگر ڈی ہائیڈریٹ ہو تو جہاں جلد پر جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں وہاں کمزور جلد کئی اور مسائل کو جنم دیتی ہے بھاپ چہرے کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں انتہائی مددگار چیز ہے کیونکہ یہ جلد میں آئل کی پروڈکشن کو بڑھاتی ہے اور جلد اگر ڈی ہائیڈریٹ ہو تو جہاں جلد پر جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں وہاں کمزور جلد کئی اور مسائل کو جنم دیتی ہے۔آپ کو اپنے چہرے کو بھاپ دینے کے لیے کسی پروفیشنل ایکسپرٹ کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کسی بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت ہے آپ اسے گھر میں سہولت کیساتھ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر لے سکتے ہیں۔