کورونا وبا میں کمی ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی

88

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے تاہم وبا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 892 ہوگئی ‘جن میں سے 5 ہزار 967 مریض انتقال کرچکے ہیں اور 2 لاکھ 47 ہزار 177 صحتیاب ہوگئے ‘ فعال کیسز صرف 25 ہزار 748 رہ گئے ہیں۔ جمعے کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 855 مریض اور21 اموات رپورٹ ہوئیں۔ سندھ میں مزید 489 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 39 تک جا پہنچی اور اب تک
صوبے میں 2 ہزار 220 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں مزید 98 افرادمتاثر ہوئے اور 5 اموات سامنے آئیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار 56 جبکہ اموات کی تعداد 1199 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 218 افراد کو متاثر کیا جبکہ 2 مریض انتقال کر گئے۔ پورٹل کے مطابق متاثرین کیمجموعی تعداد 92 ہزار 873 تک پہنچ گئی۔ کل اموات 2140 ہوئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید27 افراد کو متاثر کیا اور خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ مجموعی کیسز 15 ہزار 14 تک پہنچ گئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز 2 ہزار 73 ہوگئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران8 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3 مریض انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔