کراچی اجتماعی قربانی کیلیے مختص بیشتر میدانوں کا برا حال

86

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں اجتماعی قربانی کے لیے مختص کیے گئے بیشتر میدانوں کا براحال ہے، کہیں بارش کا پانی جمع ہے تو کہیں کیچڑ ہی کیچڑ نظر آرہی ہے۔دوسری طرف اجتماعی قربانی کے لیے دیے گئے میدانوں میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہے۔ماڈل کالونی کے گولڈ گراؤنڈ اور گلشن اقبال میں واقع منگل بازار گراؤنڈ کی صورتحال بھی خراب ہے جبکہ عزیز آباد کا جناح گراؤنڈ اب فیملی پارک بن چکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اجتماعی قربانی سے نہ صرف پارک کی خوبصورتی متاثر ہوگی بلکہ بچوں سے ان کا پلے گراؤنڈ بھی چھن جائے
گا۔سندھ حکومت نے میدانوں میں اجتماعی قربانی کا کہہ دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ صفائی کے انتظامات کون کریگا؟، ان گراؤنڈز میں قربانی کیسے ہوگی؟، لوگ اس حوالے سے پریشان ہیں۔وبائی مرض کورونا وائرس کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر سندھ حکومت نے اجتماعی قربانی کے مقامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔