سندھ حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا

170

کراچی (نمائندہ جسارت ) سندھ حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے عید کے تیسرے روز، 3 اگست بروز پیر کی بھی تعطیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔عید الاضحی کی چھٹیاں اب 31 جولائی سے 3 اگست تک ہوں گی۔ اس سے قبل صوبائی حکومت نے 31 جولائی سے 2 اگست تک 3 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم عید کے تیسرے روز بھی چھٹی دیے جانے کا مطالبہ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے 3 اگست بروز پیر کو بھی عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ 3 اگست بروز پیر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔