دشمن سرحد پار سے پاکستان کا امن تباہ کررہے ہیں، میر ضیا لانگو

76

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے لیکن سیکورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ وزیرداخلہ نے صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی کے ساتھ پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا اور گزشتہ روز پیش آنے
والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے پر بیٹھے پرامن لوگوں کو کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے مشتعل کرکے سرحد پار کرنے اور حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سرحد پار بیٹھے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزیرداخلہ بلوچستان نے چمن میں متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، ملاقات میں صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی، رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی اور ایف سی کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔