پختونخوا اسمبلی: ملک میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جائیگا

96

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی وزرا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری کے تحفظ اور ان کے حقوق کا بہر صورت خیال رکھاجائے گا، سرکاری محکموں میں اقلیتوں کیلیے 5 فیصدکوٹہ مختص ہے جس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے اگرکوئی ڈیپارٹمنٹ کوٹے پرعمل نہیں کر رہا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔جمعے کے روز ڈپٹی اسپیکر محمود
جان کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس کے دوران اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کیلیے 5 فیصدکوٹہ رکھا ہے لیکن کئی ڈیپارٹمنٹ میں اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے اور اشتہارات شائع کرتے وقت کوٹے کا ذکر نہیں ہوتا، اس کا نوٹس لیاجائے۔ وزیر خوراک قلندر لودھی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں میں اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد ہو رہا ہے اگر محرک رکن کی کسی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے۔