‘کورونا کے اثرات کئی دہائیوں تک رہیں گے’

415

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کئی دہائیوں تک رہیں گے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایمرجنسی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے مستقبل پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا اس صدی کا صحت سے متعلق بڑا بحران ہے جس کے اثرات کئی عشروں تک محسوس کیے جائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح کیا تھا کہ معمر افراد کی طرح نوجوان بھی اس مہلک مرض ‘کرونا وائرس’ کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا انفیکشن معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اس لیے صحت مند افراد اور نوجوان کرونا سے متاثرہ افراد سے گھلنے ملنے سے گریز کریں۔