آئی فون کے نئے ماڈلز تاخیر کا شکار

359

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کو بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ  رواں سال کے نئے  ماڈلز تاخیر سے متعارف کروائے جائیں گے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لوسا مائستری نے دکھی دل کے ساتھ آگاہ کیا کہ ’کمپنی ہر سال ستمبر کے آخری تک  نیا ماڈل متعارف کراتی تھی مگر اب صورت حال خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نئے ماڈل کو سامنے لانے میں وقت لگے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کی صورت حال کی وجہ سے کمپنی نے پہلے ہی اس بات کا اندازہ لگا لیا تھا کہ نیا ماڈل ستمبر کے آخر میں متعارف نہیں کرایا جاسکے گا کیونکہ افرادی قوت کم ہے جس سے پیداواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔

لوسامائستری کے مطابق کمپنی دماغ بنا چکی تھی کہ آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ میں  کچھ ہفتوں کی تاخیر ہوگی، اب ہمیں اندازہ ہوا کہ نیا ماڈل کے متعارف کرانے کی تاریخ ستمبر کے ایک ماہ بعد ہی سامنے آسکے گی۔یاد رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں اثر انداز ہوئی ہیں،  جس کی وجہ سے  اسمارٹ فون سمیت دیگر پیداواری صنعتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔