جانوروںکی آلائشیں ابھی تک سٹرکوں پرپڑی ہیں،میاں اجمل

102

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیرمیاں اجمل حسین بدرایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری رانامحمدعمرفاروق نے کہاکہ عیدقربان پر ذبح کیے جانے والے جانوروںکی آلائشیں ابھی تک سٹرکوں پرپڑی ہیںبالخصوص جڑانوالہ روڈ پرگندگی کاراج عید گزرنے کے تیسرے روزبھی جوں کاتوں ہے اور گردنواح کے باسیوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے کاغذی حد تک رہ گئے جگہ جگہ آلائشیں پڑی رہیں جن سے بدبوپھیل رہی ہے۔جڑانوالہ روڈ کی سٹرک کی خستہ حالی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار اورسڑک پر پڑے بڑے گڑوںکے باعث شہری علاقوںسے گندگی اٹھانے والی گاڑیاں سٹرکوں پرانتڑیوں اور دیگر آلائشوںکواس طرح بکھیر کر جاتی ہیں ہیں جیسے راستوںمیںپھول بکھیرے جارہے ہوں۔جبکہ انتظامیہ اورایف ڈبلیوایم سی کے افسران اوراہلکاران سٹرکوںکے کنارے کیمپوں میں بیٹھے خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ہیں۔جبکہ سٹرکیں ابھی تک گندگی کاڈھیربنی ہوئی ہیں۔انہوں نے قائمقام ڈی سی فیصل آباد سے مطالبہ کیاکہ وہ اس نااہلی پرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسرا ن سے پوچھ گچھ کریں اور فوری طورپرسٹرکوںسے گندگی کو اٹھوائیںتاکہ شہری سکون کاسانس لے سکیں۔