جماعت اسلامی آج کشمیر کی آزادی کیلیے مشاورتی کانفرنس منعقد کریگی

119

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشدمحمود،، نائب صدور محمدآصف عطا ، محمد فاروق ،شیخ محمدذیشان،فیصل خلیجی ، رانا رضا حسین ، چودھری فاروق احمدباجوہ،سلطان ڈوگرنے کہا ہے کہ5اگست 2019ء کے بھارتی اقدام کے بعد مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلیے مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے اور بھارت سے ہزاروں کی تعداد میں آرایس ایس کے غنڈوں کو کشمیر میں بسایا جارہا ہے،ان غنڈوں کو ہر طرح کا اسلحہ د ے کر فوجی بیرکوں میں رکھا گیا ہے،حالات بتا رہے ہیں کہ مسلمانوں کے خون کا پیاسا مودی وادی میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی کا گھنائونا کھیل کھیلنے والا ہے مگر ہمارے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار نہیں۔ چودھری عمرفاروق گجر نے کہا جماعت اسلامی آج 4اگست کواسلام آباد میں کشمیر کی آزادی کیلیے مشاورتی کانفرنس منعقد کرے گی جبکہ 5اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی ،مودی بابری مسجد کی جگہ اور ہمارے حکمران اسلام آبادمیں مندر تعمیر کررہے ہیں،معلوم ہوتا ہے دونوں کا ایجنڈا ایک ہے،آیا صوفیا مسجد کی 86سال بعد بحالی پر ترک عوام اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد،ترک عوام اس لئے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہیں مسجدیں آباد کرنیوالے حکمران ملے۔