دنیا بھر میں کتنے پاکستانی کورونا سے متاثر ہوئے؟

335

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے کتنے پاکستانی متاثر ہوئے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

نجی نیوز ٹی وی پر شائع دستاویز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7800 پاکستانی متاثر جب کہ 1262 جاں بحق ہوئے۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں 2687 جب کہ قطر میں 1900، اٹلی 180 اور کویت میں 221 پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

اسی طرح برطانیہ میں 1850، امریکا میں 14، بحرین میں 366 پاکستانی کورونا وائرس کا شکار بنے۔

پاکستان میں 2 لاکھ 80 ہزار 461 افراد متاثر، 5 ہزار 999 اموات اور 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوئے۔ ملک میں یومیہ اموات میں واضح کمی آرہی ہے جب کہ کیسز کی تعداد بھی دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔