پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا  15اگست اسکولز کھولنے کا اعلان

526

کوئٹہ :پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے بلوچستان میں 15اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آرگنائزر ایکشن کمیٹی جمیل مشوانی کا کہنا ہے کہ  وزیر تعلیم ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں،بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے دسمبر 2019سے بند ہیں۔

صوبے میں کہیں بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا جارہاہے،تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ دیگر صوبوں کی بھی اسکولز ایکشن کمیٹی نے بھی 15اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے اسکولز ایکشن کمیٹی نے نجی اسکولز کھولنے سے متعلق 31 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کردیں ہیں۔