جنرل باجوہ کی سابق فوجی قیادت سے ملاقات‘خطے کی صورتحال پر مشاورت

201

راولپنڈی(خبرایجنسیاں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں امن واستحکام کی صورتحال سمیت درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکا دورہ کیا اورکورہیڈ کوارٹرز میں سینئرحاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی و امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا۔