غیر موثر احتجاج کے بجائے جہاد کا اعلان کیا جائے، سید صلاح الدین

248

مظفر آباد(صباح نیوز) متحدہ جہا دکونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کا غذی قراردادوں اور بے اثر احتجاج کے بجائے فیصلہ کن جہاد کا اعلان کیا جائے۔5اگست کی مناسبت سے اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو فلسطینیوں کی طرح اپنے ہی وطن میں بے گھر کر نے کے منصوبہ پر عمل ہورہا ہے جس سے وطن عزیز کا وجود بھی بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہماری دہائیوں سے چیخ و پکار اور آئے دن احتجاجی مظاہرے آج تک سنگدل سامراج کو متا ثر نہ کرسکے اور نہ ہی مردہ ضمیر عالمی طاقتوں اور اداروں کو لہو لہان کشمیریوں کی طرف متوجہ کرنے میں کا میاب ہوسکے۔چیئرمین متحدہ جہاد کونسل نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ قابض فورسز کے مظالم میں نہ صرف اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ وطن عزیز کا وجود بھی بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،9لاکھ بھارتی فوجیوں کے محاصرے میںکشمیری ہمالیائی عزم و ہمت اور صبر استقامت سے اعلائے کلمتہ اللہ اور آزادی کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔سید صلاح الدین کے بقول افسوس ہے کہ ہم بزدلانہ مصلحتوں،عافیت کوشیوں اور خود ساختہ مجبوریوں کی وجہ سے کا غذی قراردادوں اور بے اثر احتجاجوں تک محدود ہوگئے ،وقت آیا ہے کہ مزید وقت اور وسائل ضائع کیے بغیر جنگ بندی لائن کے آر پار ایک فیصلہ کن جہاد کے لیے کمر بستہ ہوجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قابض سامراج کی بظاہر بڑی فوجی قوت اور وسائل کو خاطر میں لائے بغیر اللہ تعالی کی قدرت کا ملہ اور تائید نصرت پر بھر پور اعتماد کیا جائے ان شا اللہ کا میابی ہمارا مقدر ہوگی۔