پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب

148

پشاور ( آن لائن) قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی کے رکن قو می اسمبلی اور چیئر مین قائمہ کمیٹی علی خان جدون کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ،نیب پشاور نے نیب نے علی جدون اور ان کے والد کے اثاثوں کاریکارڈبھی طلب کرلیا ہے ، ڈی سی ایبٹ آبادسے علی جدون کے اہلخانہ کے اثاثوں کاریکارڈ کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں ۔ ریکارڈ طلبی کے لیے لکھے خط میں بتایا گیا کہ نیب پشاورعلی جدون کیخلاف اثاثہ جات شکایت کی تحقیقات کررہاہے، علی جدون کی رہائشی،کمرشل اورزرعی پراپرٹی کاریکارڈبھی طلب کرلیا گیا۔