پاک چمن افغان بارڈر ایک دن کے لیے کھول دیا گیا

158

چمن (آ ن لائن)چمن پاک افغان بارڈر ایک دن کے لیے کھول دیا گیا، بارڈرپر لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد ورفت کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک چمن افغان بارڈرکو ایک یوم کے لیے پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، مسافروں کی بڑی تعداد پاک افغان بارڈر پہنچ گئی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر صبح8سے شام5 بجے تک کھلا رہا، بارڈر پر لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عید الاضحی سے قبل پاک افغان سرحد پر فورسزکی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں16 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔