کورونا وائرس: ملک میں یومیہ اموات میں مسلسل کمی، 24 گھنٹوں میں 15 جاں بحق

294

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 15 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 135 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 14ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 15 ہزار 122، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 218، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 105 ہوگئی۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 16، پنجاب 93 ہزار 571، خیبر پختونخوا 34 ہزار 324 اور بلوچستان میں 11 ہزار 780 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 915 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 675 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 43 ہزار 870 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔