پاک فضائیہ کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی،نیا پرومو جاری

359

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانچ اگست یوم استحصال کے موقع پر پاک فضائیہ نے مظلوم کشمیریوں سےیکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نیا پرومو جاری کردیا ہے۔نظمیہ انداز میں بھارتی جارحیت کو بےنقاب کیاگیا ہے۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کو پرومو کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جاری کردہ نئے پرومو میں مشہور شاعر شہزاد نیر کی خوبصورت نظم سے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔نظم بہادر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو سلام عقیدت ہے۔

پرومو سے متعلق ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ نظم عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنے کی بھی ایک کوشش ہے،جس کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک بھارت کے ظالمانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت میں اپنی آوازیں بلند کریں۔