کراچی کوبجلی نہ ملنےکی وجہ صرف حکومتی کرپشن ہے، شاہدخاقان

367

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جن سےوفاقی حکومت نہیں چلتی وہ سندھ کوکیاچلائیں گے،جن سےاپنی وزارت نہیں چلتی وہ صوبائی حکومت کیاچلائیں گے۔

منگل کوکراچی ميں نيب کورٹ کےباہر مسلم ليگ نون کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ نیب کا حال یہ ہے کہ2سال کےبعد رف اختیارات کاناجائزاستعمال کاالزام لگایاہے، نیب صرف سیاسی انجنیرنگ کرتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست میں کبھی باتوں کے دروازے بند نہیں ہونگے لیکن اب اعتماد اور اعتبار وزرا پر نہیں ہے،ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے۔

کراچی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسائل کوحل کیا جائے،ایک دوسرے پرنمبربنانےسےمسائل حل نہیں ہوں گے،وفاق اور صوبے کو مل کر چلنا ہوگا،نمبرزبنانےکے بجائےکام کرنےکی ضرورت ہے۔

شاہدخاقان عباسی نےکراچی سےمتعلق مزید کہا کہ وفاقی وزراء آکر صرف دو چار نمبرزبنانےمیں لگےہوئےہیں،نون لیگ کا گرین لائن کامنصوبہ صرف چند ہفتوں کاکام باقی تھا۔

شہر میں بجلی کے بحران پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہےجس کےتحت بجلی کی قلت پیداکی گئی،کراچی کوبجلی نہیں مل رہی تووجہ صرف حکومتی کرپشن ہے،اس کا ہم اسمبلی کے باہر اور اندر نکالیں گے۔

انھوں نے نیب سے متعلق کہا کہ شکرگزارہوں کہ نیب نےاربوں کی کرپشن کاالزام نہیں لگایا بلکہ اختیارات کےناجائز استعمال کا الزام لگایا۔ انھوں نے نیب سے سوال کیا کہ یہ توبتا دیں ہمارے اختیارات ہیں کیا؟۔ سپریم کورٹ نےکہا ہےکہ نیب صرف سیاسی انجنیرنگ کرتا ہے اور لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔