کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی فائرنگ سے لڑکی شہید ،6 زخمی

64

راولپنڈی (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ہاٹ اسپرنگ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 2 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 6 معصوم شہری شدید زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بروقت اور مؤثر جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ہاٹ اسپرنگ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جس پر پاک فوج نے بروقت جواب دیتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کا آغاز کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال میں اب تک1877 جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں5 بچوں اور6 خواتین سمیت 15 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔