ڈیرہ اللہ یار،گھریلو تنازع پر بھانجے کے ہاتھوں ماموں اور ممانی قتل،ملزم فرار

102

ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ اللہ یار میں گھریلو تنازع پر بھانجے نے ماموں کا گھر اجاڑ دیا، پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود شاہی چوکی میں ملزم رسول بخش قلندرانی نے اپنے ماموں علی گل قلندرانی کے گھر میں گھس کر خودکار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مالک مکان علی گل قلندرانی اور اس کی ایک بیٹی شبنم گل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے مقتول کا ایک بیٹا شاہ زیب اور بیٹی شاہجہان زخمی ہوگئے، دلخراش واقعہ کے بعد ملزم آلہ قتل سمیت جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپا مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیر آباد ریجن شہاب عظیم لہڑی، ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر کی فوری ہدایت پر نصیر آباد پولیس حرکت میں آگئی، ایس ڈی پی او ملک غازی عبدالغفار سیلاچی نے ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی عبدالقادر رند نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گنداواہ کی مسافر ویگن میں ہندو تاجر انیل کمار کی جیب سے جیب کترے نے سات لاکھ روپے نکال لیے تھے، سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیب کترے کو گرفتار کرکے سات لاکھ روپے برآمد کرلیے جبکہ ڈی ایس پی ارشاد گولہ کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر سید حیدر شاہ، ایس ایچ او منجھو شوریٰ غلام حیدر منجھو، ایس ایچ او خانکوٹ شاہن خان سولنگی، ایس آئی اللہ بخش نے بھاری نفری کے ہمراہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد چھینی گئی موٹر سائیکل 125 برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔