سکرنڈ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت متاثرین و مستحقین میں گوشت کی تقسیم

82

سکرنڈ(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت الخدمت پاکستان اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے تعاون سے گل محمد میمن لان قربانی فی سبیل اللّہ اور تقسیم گوشت کی تقریب کورونا وائرس ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ جس میں متاثرین و مستحقین کے علاوہ معززین و میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت سکرنڈ کنور راشد مکرّم نے کہا کہ مستحقین ہماری خصوصی توجہ کے حقدار ہیں الخدمت نے عیدالضحی 2020ء کے موقع پر سکرنڈ اور گردونواح کے علاقوں کے مستحقین میں 8 گائے کی قربانی سے 1000 کلو گوشت اور 8 بکروں کی قربانی کے ذریعے 100 کلو بکرے کا گوشت غرباو مساکین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرکے عید کے موقع پر انہیں اجنبیت کے احساس سے بچانے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سکرنڈ راؤ عبدالعلیم، عاشق حسین پٹھان، محمد انور راجپوت اور توصیف رحمانی نے بھی خطاب کیا۔