عدالت نے لڑکا بن کر شادی کرنے والی لڑکی کے وارنٹ جاری کردیے

76

راولپنڈی (اے پی پی) عدالت عالیہ نے لڑکا بن کر شادی کرنے والی لڑکی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے نے علی آکاش (عاصمہ بی بی )کی عدم حاضری پر شدید برہمی اظہارکرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہورکو حکم دیا کہ علی آکاش کو بہرصورت گرفتار کرکے کل 7 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ’’کیا والدین خاموش کھڑے رہیں کہ لڑکیاںآپس میں شادی کریں، مادر پدر آزاد معاشرے کی اجازت نہیں دے سکتے ،کیا آپ اس ملک کے معاشرتی ڈھانچے کو تباہ کرنے جا رہے ہیں۔