وزیراعظم نے مظفرآباد میں جموں وکشمیر یادگار کا سنگ بنیاد رکھ دیا

70

مظفرآباد(اے پی پی )وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میںکشمیریوں کی یاد میں جموں وکشمیر یادگار کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، رہنما پی ٹی آئی سلطان محمود ، وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی موجودتھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف حسین نے بریفنگ دی۔