پشاور(اے پی پی) خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیر قانونی اور کشمیریوں کی مرضی کے بغیر انضمام کی کوششوں کی بھرپورمذمت کی گئی خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھارتی تسلط اور بھارت کی جانب سے نافذ کیے گئے کالے قوانین اور ایک سال سے جاری کرفیو کی بھی مذمت کی گئی اسمبلی نے آرٹیکل 370اور 35اے کی واپسی ، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کردیا