مقبوضہ کشمیر ،بی جے پی کارہنما ماراگیا

104

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں مسلح افراد کے حملے میں ایک بی جے پی رہنما ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولگام کے لیے بی جے پی کے ضلعی نائب صدر سجاد احمد کھنڈے کو سراج نگر سے 60 کلومیٹر دورقاضی گنج میں اپنے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔