صوابی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

110

صوابی (صباح نیوز) صوابی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے کندہ چم میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک راہگیر بھی گولیوں کا نشانہ بنا۔ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔