بلوچستان میں شدید بارش‘ حب ڈیم میں گنجائش12فٹ رہ گئی

177

لسبیلہ (نامہ نگار)حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا خضدار،وڈھ،سارونہ و دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث اونچے درجے کے سیلابی ریلے حب ڈیم میں داخل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ڈیم میں پانی کی سطح 327 فٹ تک جا پہنچی ہے اور ڈیم میں آب کی کل گنجائش 339 فٹ ہے اور حب ڈیم میں صرف 12فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیم میں 10 فٹ پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے حب کی انتظامیہ نے ڈیم کے اطراف میں آنیوالے عثمان قلندرانی گوٹھ اور دادو بندیچہ گوٹھ کے مکینوں کو فوری طور پر نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے کی ہدایت کی ہے جبکہ سپل وے سے پانی کے اخراج کی صورت میں حب ندی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر حب ندی میں لگے کریش پلانٹس مالکان کوندی سے اپنی مشینری فوری ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں تاکہ اسپل وے کھولنے کی صورت میں انہیں مالی نقصان نہ ہو۔لسبیلہ کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران حب ڈیم کے اطراف جانے سے گریز کریں۔