چمن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

311

بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق جبکہ8  افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق جبکہ8  افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے۔