جماعت اسلامی پشاور4 ستمبر کو ختم نبوت کانفرنس کریگی،عتیق الرحمن

123

پشاور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی ذمے داران اور زونل امرا کا ایک اہم اجلاس ضلعی دفتر نشترآباد میں زیر صدارت امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قادیانی فرقہ پاکستان میں اپنے اثرورسوخ بڑھا رہا ہے اس وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جماعت اسلامی ضلع پشاور کی سطح پر ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس و ریلی کا انعقاد کرے گی۔ جس کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ اس ختم نبوت کانفرنس سے ممتاز علما کرام ، اسکالرز وغیرہ فتنہ قادنیت پر خطاب کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم توہین رسالت کے قانون کو فوراً سزا دینے پر حکومت وقت سے مطالبہ کریں تاکہ آئندہ کوئی مرتب توہین رسالت کا سوچ بھی نہ سکیں۔ آخر میں انہوں نے غازی فیصل عرف خالد کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور پشاور کے عوام سے 4ستمبر کے ختم نبوت کانفرنس میں جوق درجوق شامل ہونے کی اپیل کی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور قاری احمد سعید ، نائب امیر و سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹرجاوید خان مومند ، حمداللہ جان ، صدر الخدمت فائونڈیشن پشاور ارباب عبدالحسیب ،صدر الخدمت تاجران ضلع پشاورخالدگل مہمدن ، صدر جے آئی یوتھ نورغلام اور دیگر ذمے داران و زونل امرا بھی موجود تھے۔