کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد کچرے اور گندگی کے ڈھیر برقرار

351

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں مون سون بارشوں کے بعد کچرے اور گندگی کے ڈھیر تاحال موجود ہیں،مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کا انتظام بھی نہیں ہوسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندگی کے باعث تعفن اور بدبو مختلف امراض کا سبب بننے لگے ہیں۔شاہ فیصل کالونی، ملیر،اولڈ سٹی ایریا، کھارا در، حقانی چوک، گولیمار، لیاقت آباد،سرجانی ٹاؤن، ملیر میمن گوٹھ، خدادادکالونی، محمود آباد اختر کالونی اور قیوم کالونی میں بھی گندگی اور کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔

کراچی کے علاقے سائٹ بلدیہ سمیت دیگر علاقوں بھی گندگی کی لپیٹ میں ہے۔علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ کراچی کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرے کے انبار لے ہیں، متعلقہ ادارے ایکشن لے۔

کورنگی کی حدودنجی سوسائٹی میں 6دن سے سیوریج کاپانی جمع ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورت حال کا فوری طور پر نوٹس لیں۔