ہوا میں موجود کونسا زہریلا مادہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے؟

303

انسان جس قدر صنعتی ترقی کا خواہاں ہے اور اس کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے، اتنا ہی دنیا میں آلودگی کی شرح بڑھ گئی ہے۔

ہمارے اردگرد ماحول میں متعدد زہریلے مادے پائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے لیے سخت نقصاندہ ہیں اور ہم انہیں جانے انجانے میں سانس کے ذریعے تو کبھی کھانے پینے کے ذریعے اپنے جسم کے اندر داخل کررہے ہوتے ہیں۔

ان زہریلے مادوں میں سے جو سب سے زیادہ ہوا میں پایا جاتا ہے وہ ہے ہائیڈروکلورک ایسڈ۔ یہ سیورج پائپوں، فیکٹریز اور متعدد صنعتوں میں مصنوعات سازی کے نتیجے میں خارج ہونے والا مادہ ہے جو کہ ہوا میں بخارات کی شکل میں جذب ہوجاتا ہے۔

ماضی میں ہوئے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں 594.5 ملین پاؤنڈ ہائیڈروکلورک ایسڈ زمینی ہوا میں خارج کیا گیا اور اس میں امریکی ریاست اوہیو سرفہرست ہے جس نے 70،522،155 پاؤنڈز ہائیڈروکلورک ایسڈ خارج کیا جو دنیا بھر میں خارج ہونے کُل ہائیڈروکلورک ایسڈ کا 12 فیصد تھا۔