سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی

244

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ضابطہ کار کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی ختم کردی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سیداویس شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ میں ضابطہ کار پرلازمی عمل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ کار پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ایک کوچ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد حصہ خالی رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی انٹرا سٹی (اندرونِ شہر) اور انٹر سٹی (شہروں کے درمیان) ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم اس حوالے سے بھی ضابطہ کار پر عمل نہ کرنے کی شکایات عام ہیں۔