شناختی کارڈ نمبر پر اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کی جاسکتی ہے،مکیش کمار چالہ

228

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام کی سہولت کے لئے ایک اور سہولت متعارف کروائی ہے۔

جس کے تحت اب کوئی بھی شخص اپنے شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرسکتا ہے۔ اور اس مقصد کے لئے اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے ویب سائیٹk www.excise.gos.p پر لاگ آن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی یہ سہولت ایس ایم ایس پر مہیا کردی جائے گی۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے مزید کہا کہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ عوام کو سہولت پہنچانا محکمہ ایکسائز سندھ کی اولین ترجیح ہے۔