کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،ناصرحسین شاہ

272

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا اقدامات کے حوالے سے عوام کا غیر مشروط اعتماد ہماری جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات،مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کے مسائل پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی وراثت کے دعویدارہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جدید منصوبوں کے متعدد پروگرامز کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن،اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔