پی ڈی ایم اے سندھ نے بارش سے نقصانات کے اعداد وشمار جاری کر دیے

261

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سندھ نے بارشوں سے صوبے میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے بارش سے ہونے والی نقصانات سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں زخمیوں کی تعداد 2،جامشورو میں3،نوشہروفیروز میں ایک شخص زخمی ہوا، سکھر میں 11 جانور ہلاک، 132ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق کراچی میں11،نوشہروفیروز میں ایک،عمرکوٹ میں ایک گھرکو جزوی نقصان پہنچا،ضلع دادو تعلقہ جوہی کچے کے علاقےمیں پھنسے افراد کے لیے 6 موٹر بوٹس فراہم کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1000ٹینٹ،1000مچھر دانیاں،1000جیری کین انتظامیہ کو فراہم کیےگئے،1000واٹر کولر،1000کچن سیٹ انتظامیہ کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 1400 راشن بیگ انتظامیہ کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔