اسلام آباد/ پشاور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کل ( جمعرات کو) بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے‘وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وصوبائی وزرا بھی ہمراہ ہوں گے‘ وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے کے لیے شہریوں میں سفری کارڈز کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت نے مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا خیبر پختونخوا کے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کووڈ 19 کے باوجود بی آر ٹی پر کام کرایا اور دن رات اس میگا پروجیکٹ کی خود نگرانی کی جس کی بدولت یہ منصوبہ مکمل ہو گیا ہے۔