راولپنڈی (صباح نیوز) نیب راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق طفیل قاضی 2013ء سے 2018ء تک صوفیہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہے، ملزم نے سفارت خانے میں بطور اکائونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔ نیب کے مطابق نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا جس کے بعد نیب ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کے تمام افسران کیسز کو میرٹ پر حل کریں گے اور میگا کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔