کورونا ،ٹڈی دل اوربارش نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ،مولانا عبدالحق

62

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کورونا ،ٹڈی دل ،سیلاب وبارش اورمہنگائی وبدعنوانی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے متوسط وغریب طبقے کے لوگ دووقت کے کھانے کیلیے پریشان ہیں ۔سیلاب وبارش متاثرین کی مددوبحالی وقت کی اہم ضرورت ہے الحمد اللہ جماعت اسلامی ،الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں سیلاب متاثرین کی مددکرنے کیلیے متحرک وفعال ہیں حکومت متاثرین سیلاب وبارش کو فی الفور ریلیف پہنچاکر انہیں محفوظ مقامات پر پہنچادیں اورگیس ،بجلی کی سپلائی ،قومی شاہراہوں کی بحالی فی الفورکیا جائے۔انہوں نے کہاکہ خوردنی اشیا ،پھل وسبزیاں اور دالیں ،چینی ،دودھ سمیت دیگر اشیا خریدنے کیلیے عوام کی قوت خرید نے جواب دے دیا بے روزگاری ،کورونا معاشی صورتحال اور مہنگائی نے عوام کا قوت خرید ختم کردیا حکومت کا چیک اینڈبیلنس نہیں خودساختہ مہنگائی کی دوڑمیں سب شامل ہیں پرائس کمیٹی کا وجود ختم ،انتظامیہ غافل ہیں ہوشربامہنگائی نے متوسط وغریب طبقے کو بہت زیادہ پریشان کر دیا ہے سرکاری ریٹ کا نہ کسی کو پتا اور نہ اس کی کوئی پابندی کرتے ہیں بدترین مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے حکومت غریب ومتوسط طبقے کو فی الفور ریلیف دیں قیمتوں میں کمی کر دیں یوٹیلیٹی اسٹورپر بھی اشیا مہنگی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورکا سیل ختم ہوگیا ہے۔ عوام یوٹیلیٹی اسٹورپراشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے ان اسٹورکا رخ نہیں کر تے ۔حکومت یوٹیلیٹی اسٹورپر چینی ،آٹا،دالوں اور دیگر ضروری اشیا پر غریب عوام کو ریلیف دیں قیمتوں میں خصوصی کمی کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورکوفعال کردیں تاکہ غریب عوام کی پریشانیوں میں کچھ کمی آسکیں ۔جماعت اسلامی حکومتی غفلت وکوتاہی کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد کریگی ۔موجودہ حکومت قرضوں ،بے عمل اعلانات اور وعدوں پر چل رہی ہے کسی کرپٹ کو سزاملی اور نہ کسی بڑے بدعنوان چور سے قومی دولت برآمد ہوئی ہے جو موجودہ حکومت کی ناکامی ہے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں سو فیصداضافہ بھی موجودہ حکومت کی ناکامی ہے۔