اینڈرائیڈ کے ایک ارب صارفین ہیکرز کا آسان ہدف

339

نیویارک: امریکا کی سیکیورٹی کمپنی نے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ کے ایک ارب سے زائد صارفین کو ہیکرز اپنا ہدف بناسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز ایک ایپلی کیشن کی مدد سے ایک ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا باآسانی ہیک کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسنیپ ڈریگن پر چلنے والے اینڈرائیڈ فون میں چار سو سے زائد سیکیورٹی نقائض ہیں، جن کا ہیکر باآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ صارفین کا تمام ڈیٹا اپنے کنٹرول میں کرسکتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ینیف بالماس کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ اسنیپ ڈریگن پروسیسر کا حامل اینڈرائیڈ فون چلا رہے ہیں تو آپ کی جاسوسی ہو سکتی ہے اور آپ اپنے تمام ڈیٹا سے محروم ہو سکتے ہیں‘۔