ترک ڈرون حملے میں دو عراقی کمانڈروں کی موت کے بعد عراق نے ترک وزیر دفاع ہلوسی اکار کا عراقی دورہ کینسل کردیا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی پریس ٹی وی کے مطابق ترک افواج کی جانب سے ہوئے عراق کے کرد علاقے میں ڈرون حملے میں 2 عراقی کمانڈروں کی موت کے بعد عراقی حکومت نے ترک سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
عراق کی حکومت نے ترک افواج کی جانب سے 2 عراقی کمانڈروں کی موت پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے ترک وزیر دفاع ہلوسی اکار کا عراقی دورہ بھی منسوخ کردیا۔