قبل مسیح میں قائم ہوا ایک اسکول مغربی طرزِ تعلیم کا پیشِ خیمہ

489

387 قبل مسیح کے قریب افلاطون نے ایک اسکول قائم کیا تھا لیکن اس کو معلوم نہیں تھا کہ جن اصولوں پر اسکے اسکول کا طرزِ تعلیم ہوگا وہی آگے چل کر مغربی تہذیب کے ایجوکیشنل سِسٹم کی بنیاد بنیں گے۔

افلاطون نے ایتھنز میں ایک اکیڈمی قائم کی جس کا نام اس نے اکیڈموس رکھا۔

اس اکیڈمی میں طلباء کو افلاکیات، بائیولوجی، ریاضی، سیاسیات اور فلسفہ کی تعلیم دیا کرتا تھا۔

حیرت انگیز طور پر اس اسکول نے 900 سال تک اپنا وجود برقرار رکھا لیکن 529 عیسوی میں جسٹینین بادشاہ نے آکر اس کو ہمیشہ کیلیے بند کروادیا۔