تباہ ہونے والی پائپ لائنز پر مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا،ایس ایس جی سی

274

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی سبب ایس ایس جی سی کی تباہ ہونے والی 3 میں سے 2 مین پائپ لائنز کی مرمت کے لیے کمپنی کی ٹیکنکل ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق بارشوں کے سبب 12 انچ کی مین مین پائپ لائن کا 400 فٹ کا حصہ تباہ ہوا ہے۔

ہیوی مشینری اور ٹیکنکل اسٹاف کی ماہرانہ کوششوں سے ندی میں ڈوبا ہوا پائپ نکال لیا گیا ہے۔ تباہ شدہ پائپ کو نکال کر بولان ندی کی بی نانی پل پر سے نیا پائپ گزارا جائے گا تاکہ کائٹہ اور ملحقہ علاقو کو گیس کی ترسیل جلد بحال کی جائے۔

12 انچ قطر پائپ کی پانی کے دباؤ اور چڑھاؤ کے سبب شدید دشواریوں کا سامنا ہے مگر امید ہے کہ جلد کام مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ٹوٹی سڑکیں اور منقطع رابطے کے باوجود ایف سی کے جوانوں ، اریگیشن کے اسٹاف اور سول انتظامیہ کی مدد و رہنمائی سے ہیوی مشینری اور مین پاور کو بی بی نانی پل پر پہنچایا گیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ کمپنی کی کوشش ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود جلد کام مکمل کیا جا سکے۔ ایف سی، اریگیشن اورضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی اترنے میں کچھ دن مزید لگ سکتے ہیں۔

ایس ایس جی سی کو اپنے معزز صارفین کی مشکلات کا اندازہ ہے پر حالات اپنے ہاتھ میں نہ ہونے کی سبب زیادہ وقت لگ رہا ہے جس کے لیے کمپنی معذرت خواہ ہے۔