پلوامہ میں جھڑپ‘ مجاہد شہید‘ بھارتی فوجی ماراگیا‘ ایک افسرنے خود کو گولی مارلی

92

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کمریزپورہ گائوں میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک حریت پسند رہنما کو شہید کر دیا جبکہ جوابی کارروائی کے دوران ایک بھارتی فوجی واصل جہنم ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصادم رات میں 2 بج کر 30 منٹ پر پلوامہ کے ایک گائوں میں شروع ہوا تھا جو علی الصباحتک جاری رہا۔ بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک حریت پسند شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔دوسری جانب سرینگر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے افسر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 141 بٹالین کے سی آر پی ایف انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔