پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے آج (جمعرات) سے افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے بلدیات و اطلاعات کامران خان بنگش نے صحافیوں کو بی آر ٹی کا دورہ کرایا۔ میڈیا سے گفتگو میں کامران خان بنگش نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 3 بجے بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے، وزیر دفاع پرویز خٹک، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی افتتاح کے لیے آ رہے ہیں۔