بھارتی ایجنسیوں کے سائبر حملوں کاسراغ لگالیا ، آئی ایس پی آ ر

105

راولپنڈی(آن لائن ) پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سائبر حملوںکی کوششوںکو ناکام بنادیا، اعلی سرکاری اور عسکری حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔پا ک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے متعدد سائبر حملے کی کوششیں کی گئیں اور مزید سائبر حملے کیے جانے والے تھے، بھارتی سائبر حملے کے ذریعے سرکاری اور عسکری حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد ان معلومات کو غلط انداز میں جاری کرنے کا منصوبہ تھا۔