حکومت میں ہمت ہے تو ہم سے کھل کربات کرے‘ احسن اقبال

46

پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز پر حکومت نے ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی ہے، حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو اسمبلی میں کھل کر بات کرے،ان ہتھکنڈو سے مر یم نواز اور (ن) لیگ کے کارکنان ڈرنے والے نہیں،جنگلا بس کے طعنے دینے والے اب خود 13 اگست کو پشاور میٹرو بس کا افتتاح کریںگے۔احسن اقبال صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کی ہمشیرکی وفات پر صوبائی سیکرٹریٹ پہنچے، احسن اقبال نے انجینئر امیر مقام کی ہمشیرا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کا واقعہ حکومت کی بزدلی کو سامنے لایا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں ملک کابیڑہ غرق کردیا ، مہنگائی نے غریب عوام سے روٹی کاحق بھی چھین لیا ہے،بجلی ،گیس اورپیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،ملک کے ادارے فروخت کیے جارے ہیں، موجودہ حکومت اور عمران خان نے 2برس میں ملک کا ستیاناس‘ بیڑا غرق کردیا۔